سانحہ پارا چنار میں ملوث دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے،علامہ سید ذوالفقار کاظمی

جمعرات 29 جون 2017 21:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ سید ذوالفقار کاظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ پارا چنار میں ملوث دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ گذشتہ دنوں پے درپے پیش آنے والے سانحات کی وجہ سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیںسانحہ پارا چنار‘ کوئٹہ اور احمد پور شرقیہ پر ملت تشیع نے عید پر بھی یوم سیاہ منایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طالبان‘ القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں امریکہ اور اسرائیل کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے بے گناہ لوگوں کو خاک و خون میں نہلا رہے ہیں ‘ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ پارا چنار میں ملوث دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔