عید الفطر ایک اجتماعی تہوار ہے جو اپنے اندر ایک پیغام رکھتا ہے،میئر حیدرآباد

جمعرات 29 جون 2017 21:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ عید الفطر ایک اجتماعی تہوار ہے جو اپنے اندر ایک پیغام رکھتا ہے ۔ اس لئے اسے خوشی و شادمانی کا دن قرار دیا گیا ہے اس دن ہمیں منافقتوںسے پاک معاشرے کے لئے مکمل طور پر بھا ئی چا رے کو فروغ دینا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں عید ملنے آنے والوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا ا س موقع پر میونسپل کمشنر شاہد علی خان بھی موجود تھے اس موقع پر لوگوں نے عید الفطر کے ایام میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات اور ٹریفک جام کی صورتحال پر قابو پانے پر میئر سید طیب حسین کا شکر یہ ادا کیا میئر سید طیب حسین نے اہلیان حیدرآباد کو عید الفطر انتہائی نظم و ضبط اور مکمل امن و آہنگی سے منانے پر ان کو دلی مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ محدو د و سائل اور لامحدو د مسائل کا سامنا ہے ان مشکل حالات میں بھی مسائل کے حل کیلئے شب و روز کو شاں ہیں، ا نہوں نے عید اور ماہ رمضان المبارک بالخصو ص آخری عشرے میں حیدرآباد و لطیف آباد کے بازاروں ، شاپنگ سینٹروں ، مارکیٹوں پر سکیورٹی کے خصو صی اقدامات پر پولیس و رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عیدا لفطر کے موقع پر شہریوں کو حفاظتی ماحول فراہم کرنا قابل مبارکباد ہے ۔

متعلقہ عنوان :