عید کے روز ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں نہانے والی9افراد کو پولیس نے دھر لیا

جمعرات 29 جون 2017 20:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) عید کے روز ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں نہانے والی9افراد کو چوآسیدنشاہ پولیس نے دھر لیا۔ سب انسپکٹر محمد سجاول تھانہ چوآسیدنشاہ نے استغاثہ دیا کہ وہ دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم پہنچا تو کچھ اشخاص ڈیم کے پانی میں نہا رہے تھے جنہیں باآواز بلند ڈیم کے پانی سے باہر نکلنے کا کہا مگر وہ باہر نہ نکلے انہیں دیگر ذرائع سے باہر نکالا گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ پورے ضلع چکوال میں ڈیم وغیرمیں نہانے پر دفعہ144عائد ہے۔ تمام افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :