ضلع چکوال میں مجموعی طور پرامن وامان کی صورتحال انتہائی تسلی بخش ہے،رواںماہ 44خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتارکئے ہیں،ڈی سی اومحمد ہارون جوئیہ کی پریس بریفنگ

جمعرات 29 جون 2017 20:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد ہارون جوئیہ نے جمعرات کے روز ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ماہ جون میں اب تک 44خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مجموعی طور پر ضلع چکوال میں امن وامان کی صورتحال انتہائی تسلی بخش ہے اور عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی اور امن وامان کے خصوصی انتظامات کی وجہ سے الحمد اللہ پورے ضلع چکوال میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ون ویلنگ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی وجہ سے کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔ ڈی پی او چکوال نے مزید بتایا کہ دیگر اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ہی ان کی بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔