قصبہ وہالی زیرسے غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والاشخص گرفتار

جمعرات 29 جون 2017 20:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) قصبہ وہالی زیر تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقہ میں غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر افتخار حسین نے استغاثہ دیا کہ ملزم کاوش ولد محمد الیاس سکنہ وہالی اپنی دکان میں بذریعہ مشین غیر قانونی گیس ری فلنگ کر رہا تھاکو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :