نعت خوان عبدالرزاق جامی عمرہ کرنے کے بعد واپس گھر پہنچ گئے

جمعرات 29 جون 2017 20:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی حجاز مقدس سے عمرہ سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس گھر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

عبدالرزاق جامی وزیراعظم محمد نواز شریف کے اہل خاندان کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئی21رمضان المبارک کو حجاز مقدس پہنچے تھے۔عبدالرزاق جامی نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف پر مدینے والے کا خصوصی کرم ہے اور مکہ اور مدینہ میں استحکام پاکستان اور وزیراعظم نواز شریف کی صحت اور درازی عمر کی خصوصی دعا کرائی گئی۔