راجہ ضمیر الدین ایڈووکیٹ کا صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی کے اعزاز میں استقبالیہ

جمعرات 29 جون 2017 20:40

․ چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) سینئر قانون دان راجہ ضمیر الدین ایڈووکیٹ نے اپنے آبائی قصبہ للیاندی میں صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل ڈوہمن ملک ظفر اقبال بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ راجہ ضمیر الدین ایڈووکیٹ نے صوبائی وزیر تنویر اسلم سیتھی کا استقبال کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ لنڈی پٹی ماضی میں ہمیشہ مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ رہا ہے اور آنے والے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راجہ ضمیر الدین ایڈووکیٹ نے صوبائی وزیر کی توجہ نالہ ارڑ مغلاں کی طرف دلائی جس پر انہوں نے ملک ظفر اقبال کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کا جائزہ لیں ۔ اس موقع پر چیئرمین راجہ اشفاق احمد، ملک ضمیر کوٹلے، حاجی کفایت، حفیظ دھرکنہ، مرزا سجاد، راجہ صفی اور راجہ امین بھی موجد تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ڈوہمن چوک مین جی ٹی روڈ سے ارڑ مغلاں اور للیاندی تک سڑک تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا کہ نظریاتی کارکن مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں اور اس حوالے سے راجہ ضمیر الدین ایڈووکیٹ کی پارٹی کیلئے خدمات لازوال ہیں۔