عیدالفطر کے تین دنوں میںریسکیو 1122چکوال کنٹرول کو2686 کالز موصول ہوئیں

جمعرات 29 جون 2017 20:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) عیدالفطر کے تین دن تک ریسکیو 1122چکوال کنٹرول کو2686 کالز موصول ہوئیں جن میں سے ایمرجنسی کالز کی تعداد44تھی، 18روڈ ٹریفک حادثات ،03 کرائم ، 16میڈیکل،01ڈوبنے اور 6 دیگرایمرجنسیز شامل ہیں۔جبکہ آگ لگنے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ان ایمرجنسیز کے نتیجہ میں50 مریضوں کوابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ٹریفک حادثات میں 19 مرد اور 04 خواتین متاثر ہوئیںجبکہ 1کار، 2رکشے اور 18 موٹر سائیکل حادثات شامل ہیں،متاثرین میںزیادہ تعداد 11سال سے 20سال تک کے نوجوانوں کی ہے، حادثات کی سب سے زیادہ وجوہات تیز رفتاری اور لاپرواہی ہیں۔عیدالفطر کے موقع پرریسکیو اہلکاروں نے اضافی ڈیوٹیاںاحسن انداز میں سرانجام دیں۔