بگٹی قبائل کے سربراہ نواب میر عالی بگٹی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ، قبیلے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

جمعرات 29 جون 2017 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء)بگٹی قبائل کے سربراہ نواب میر عالی بگٹی کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد بگٹی قبائل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔سوئی میں بگٹی قبائل کی جانب سے لوگوں میں مٹھایاں اور لنگر تقسیم کیا گیابگٹی کالونی میں لچھو خان بگٹی کی رہائش گاہ پر خوشی کے اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بگٹی قبیلہ کے معتبرین اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لوگوں میں مٹھائی اور لنگر تقسیم کیا گیا اور نواب میر عالی بگٹی اور ان کے خاندان کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔اس موقع پر میں باہو ہمزانی پولات حبیبانی لیمو ہمزانی نورہان اونٹلانی آلخان ہمزانی،غلام احمد ہمزانی،مصری کرمازئی مشی ہوتکانی بگو دیناری غوث بخش مومن پہاردن ملا مندوانی معصطفے سندرانی سندھی ہمزانی نے شرکت کی اور نواب میر عالی بگٹی سے اپیل کی کہ وہ جلد واپس آکرقبیلے کی مشکلات ختم کریں۔