موسیٰ خیل میں لیویز کی کارروائی ،تونسہ سے اغواء ہو نیوالے بچے کو بازیاب کروا کر دو اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 29 جون 2017 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) ضلع موسیٰ خیل میں لیویز کی کاروائی تونسہ سے اغواء ہو نے والے بچے کو بازیاب کروا کر دو اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا گیا،تفصیلا ت کے مطابق جمعرات کو ضلع موسیٰ خیل کے علاقے بینی میں لیویز نے خفیہ اطلاع کر کاروائی کر تے ہوئے 12سالہ مغوی رفیع اللہ کو بازیاب جبکہ دو اغواء کاروں عصمت اللہ اور سجاد کوگرفتار کرلیا ،مغوی کو پنجاب کے علاقے تونسہ سے دو ہفتے قبل اغواء کیا گیا تھا ،لیویز نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔