زیارت ،کار الٹنے کے دو واقعات میں دو افراد جاں بحق ،پانچ زخمی ہوگئے

جمعرات 29 جون 2017 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) زیارت میں کار الٹنے کے دو واقعات میں دو افراد جاں بحق پانچ زخمی ہوگئے،تفصیلا ت کے مطابق جمعرات کو زیارت کے علاقے خرواری بابا کے مقام پر سیاحوں کی کار الٹنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا واقعہ زیارت کے علاقے ڈومیرا میں پیش آیا جہاں فلیڈر کار الٹنے سے چا ر افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حا لت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،زخمیوں اورلاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں

متعلقہ عنوان :