سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایت پر بروقت ٹیمیں روانہ کی گئی

جمعرات 29 جون 2017 20:30

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ کی جانب سے فوری طور پر سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کے لیے بروقت ٹیمیں روانہ کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیوکیا گیا اور انہیں امداد دی گئی اس موقع پر النور فاؤنڈیشن کے رضاکار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بھلونک میں سیلابی پانی آنے سے آمد ورفت معطل ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہاں بڑی تعداد میں لوگ پھنس گئے تھے۔

ان لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے تحصیلدار حبیب الرحمن گچکی کی سربراہی میں ٹیمیں متاثرہ علاقہ کی جانب روانہ کردی ہیں اس موقع پر النور فاؤنڈیشن کے منیر نور شفیق بابا نذیر احمد نتھوانی بھی ان کے ہمراہ تھے اس سے قبل النور فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلابی ریلی میں پھنسے افراد کو ریسکیو میں بھرپور تعاون کیا گیا اور متعدد افراد کو بحفاظت نکال کر ان کی جان بچائی گئی۔

(جاری ہے)

کرخ کے علاقے میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلابی ریلے میں متعدد افراد پھنس گئے تھے جس کی اطلاع ملنے پر النور فاؤنڈیشن کو اطلاع ملی تو النور فاؤنڈیشن کی ٹیم فوری طور پرغذائی اشیاء اور ریسکیو کا سامان لیکر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جہاں النور فاؤنڈیشن کے منتظمین بابا شفیق احمد منیر نور گرگناڑی نذیر احمد نتھوانی نے از خود ریسکیو میں حصہ لیکر مسافروں اور پکنک پر جانے والے پھنسے افراد کو نکالتے رہے اور انہیں کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کی گئیں، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ اور النور فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کی ریسکیو اور انہیں غذائی اشیاء فراہم کرنے کو شہریوں نے بے حد سراہا ہے اور کہاہے کہ النورفاؤنڈیشن نے مختصر مدت میں جس طرح انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اور اس حوالے سے انتظامیہ کا کردار قابل تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :