اے پی ایم ایل کا مری لفٹ حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار، ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

جمعرات 29 جون 2017 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے مری میں لفٹ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک مشترکہ بیان میں آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی قیادت نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو حقیقی سہولتیں فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

بڑے بڑے منصوبے محض کمیشن کے لئے بنائے گئے جن سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ملک کی ترقی صرف بیانات کی حد تک ہے۔ لفٹ حادثہ اداروں کی ناکامی اور بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سید پرویز مشرف اور ڈاکٹر محمد امجد نے لفٹ حادثہ کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :