وزیراعلیٰ بلوچستان کی بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر متعلقہ اداروںکو الرٹ رہنے کی ہدایت

جمعرات 29 جون 2017 20:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مون سون کے زیر اثر صوبے کے اضلاع میں بارشوں کی پیشنگوئی کے تناظر میں مذکورہ اضلاع کی انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو حفاظتی انتظامات مکمل رکھنے اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے موثر طریقے سے نمٹنے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ کی جانب سے انتظامیہ کو ندی نالوں کے قریب رہنے والی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے ،سیلابی پانی کی گزرگاہوں کو صاف رکھنے جبکہ پی ڈی ایم اے کو ان اضلاع کے لیے الرٹ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ خوراک، خیموں اور دیگر امدادی اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے، انہوں نے محکمہ مواصلات اور محکمہ زراعت کو حساس اضلاع میں سیلابی پانی کے باعث متوقع طور پر بند ہو جانے والے راستوں کی فوری بحالی کے لیے بھاری مشینری تیار رکھنے ،پولیس اور لیویز کو ضلعی انتظامیہ کی معاونت کے لیے دستیاب رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :