وزیراعلی پنجاب نے صوبے کی غیرفعال واٹر سپلائی سکیمو ں کی بحالی کی منظوری دے دی

غیر فعال واٹر سپلائی سکیمو ں کی بحالی کیلئے علیحدہ ادارہ بنایا جائیگا ، یہ ادارہ مکمل با اختیار ہوگا اور خود فیصلے کریگا روایتی طریقہ کار کو چھوڑ کر انفرادیت او رجدت کو اپنانا ہو گا، نتائج حاصل کرنے کیلئے انفرادیت کیساتھ کام کرنا ہے‘شہبازشریف

جمعرات 29 جون 2017 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت یہاں اجلاس منعقد ہوا ، جس میں غیرفعال واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا-وزیراعلی پنجاب نے صوبے کی غیرفعال واٹر سپلائی سکیمو ں کی بحالی کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کے لئے جامع روڈ میپ اگلے ہفتے پیش کیاجائی-انہوں نے کہا کہ غیر فعال واٹر سپلائی سکیمو ں کی بحالی سے بڑی آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگااس لئے اس پروگرام کو ا نتہائی پیشہ وارانہ انداز سے آگے بڑھانا ہی- انہوںنے کہاکہ غیر فعال واٹر سپلائی سکیمو ں کی بحالی کے لئے علیحدہ ادارہ بنایا جائے گا اور یہ ادارہ ہر لحاظ سے مکمل با اختیار ہوگا اور خود فیصلے کرے گا-انہوںنے کہاکہ روایتی طریقہ کار کو چھوڑ کر انفرادیت او رجدت کو اپنانا ہو گا اور نتائج حاصل کرنے کے لئے انفرادیت کے ساتھ کام کرنا ہی-اجلاس میں پنجاب کلین سٹیز روڈ میپ کے امور پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا-وزیراعلی نے کہاکہ شہروں کو صاف ستھرا بنانا ہماری ذمہ داری ہی- جتنے شہر صاف ستھرے ہوں گے بیماریاں بھی اتنی ہی کم پھیلیں گی-ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال نے غیرفعال واٹر سپلائی سکیموں کو بحال کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے پنجاب کلین سٹیز روڈ میپ کے مختلف امور کے بارے میں آگاہ کیا -صوبائی وزراء سید ہارون سلطان بخاری ، منشا اللہ بٹ، چیئرمین صاف پانی کمپنی نارتھ، ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال ، چیف سیکرٹری پنجاب ، لارڈمیئر لاہور ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

متعلقہ عنوان :