شیخ الحدیث حضرت مولانا سیف الرحمان انتقال کر گے،نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

جمعرات 29 جون 2017 20:20

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) علاقہ چھچھ کے معروف عالم دین و شیخ الحدیث حضرت مولانا سیف الرحمان انتقال کر گے مولانا چند روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے مولانا کی وفات سے علاقہ چھچھ ایک معروف عالم دین سے محروم ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کی معروف دینی شخصیت حضرت مولانا سیف الرحمان آف حیدرہ انتقال کر گئے، ان کے انتقال کی خبر چھچھ بھر میں جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی چھچھ کے علمائے کرام اور طالب علم مولانا کے انتقال کی خبر سن کر ان کے گائوں پہنچ گئے شیخ الحدیث مولانا سیف الرحمان کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ ساڑھے 4بجے ان کے گائوں حیدرہ میں ادا کی جائے گی ۔