وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کروڑوں پاکستانیوں کی دلوں کی دھرکن ہیں،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور شیخ سلیمان سرور سمیت تمام امیدوار 2018کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،شیخ غلام صمدانی

جمعرات 29 جون 2017 20:20

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) اٹک کے رہنما شیخ غلام صمدانی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور شیخ سلیمان سرور سمیت تمام امیدوار 2018کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے منتخب نمائندوں نے اٹک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھادیئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ غلام صمدانی نے کہا کہ حکومت کے خلاف کی جانی والی تمام سازشیں ناکامی سے دو چار ہوں گی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کروڑوں پاکستانیوں کی دلوں کی دھرکن ہیں، ان کے خلاف کی جانی والی سازشیں ملک کی ترقی روکنے کیلئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مخالفین کو معلوم ہے کہ 2018میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی اقتدار میں آئے گی یہی وجہ سے کہ وہ طرح طرح کی سازشیں کررہے ہیں، شیخ غلام صمدانی نے کہا کہ این اے 57اور پی پی 15،16میں شیخ آفتاب احمد نے تاریخی ترقیاتی کام کرواکر یہاں کہ عوام کے دل جیت لئے ہیں، آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اٹک بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :