مسلم لیگ ن نے پاناما لیکس کیس کے متوقع فیصلے کے پیش نظر احتجاجی تحریک کی تیاریاں شروع کر دیں: چوہدری غلام حسین

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 جون 2017 20:20

مسلم لیگ ن نے پاناما لیکس کیس کے متوقع فیصلے کے پیش نظر احتجاجی تحریک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) چوہدری غلام کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پاناما لیکس کیس کے متوقع فیصلے کے پیش نظر احتجاجی تحریک کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ایک گروپ وزیراعظم کو استعفی دینے جبکہ ایک گروپ استعفی نہ دینے کا مشورہ دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

جو گروپ وزیراعظم کو استعفی نہ دے کر اداروں سے ٹکراو کا مشورہ دے رہا ہے اس نے احتجاجی تحریک کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ لاہور میں میو گارڈن کے قریب ایک گھر ہے جہاں مسلم لیگ ن کے ایک رکن قومی اسمبلی نے احتجاجی تحریک کیلئے فنڈنگ اکٹھا کرنے کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔ احتجاجی تحریک کی حمایت کرنے والوں سے لاکھوں روپے کا فنڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔