Live Updates

عمران خان حضروی کی حضرو اور کامرہ کے صحافیوں کے اعزاز میں ٹی پارٹی

جمعرات 29 جون 2017 20:20

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) ضلعی ترجمان پی ٹی آئی عمران خان حضروی کی جانب سے حضرو اور کامرہ کے صحافیوں کے اعزاز میں ٹی پارٹی کااہتمام، پی ٹی آئی کے عہدیداروں کی بھی شرکت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید کے تیسرے روز پی ٹی آئی حضرو کے مرکزی دفتر میں عمران خان حضروی ضلعی ترجمان کی جانب سے حضرو اور کامرہ کی صحافی برادری کے اعزاز عید میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں حضرو اور کامرہ کے صحافیوں سمیت پی ٹی آئی تحصیل حضرو کے صدر اشفاق خان ، ڈاکٹر شعیب حمیدی ،فاضل خان وردگ ، ممتاز خان و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر عمران خان حضروی نے کہا کہ موجودہ دور میں قوم کے حقوق کی جنگ میڈیا ہی بہتر انداز میں لڑرہا ہے جو کہ قابل تحسین اقدام ہے انہوں نے کہا کہ حضرو میں صحافیوں کو شدید مشکلات درپیش ہونے کے باوجود بھی علاقہ میں بہترین صحافتی خدمات عوام کو مل رہی ہیں جو کہ سینئر صحافیوں کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا۔

تقریب سے انور مرزا، ڈاکٹر مسعود اختر،خاور چوہدری،فاضل خان دورگ، ڈاکٹر شعیب حمیدی ،ممتاز خان،اشفاق خان نے بھی خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :