لیہ،صوبائی وزیر اقدامات براے قدرتی آفات کا پری مون سون اور فلڈ انتظامات کے سلسلہ میں 9اضلا ع کا دورہ

انتظامات تسلی بخش ہیں ،سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقیں مکمل جبکہ ممکنہ متاثرہ مواضعات کا ڈیٹا مکمل کرلیا گیا ، متعلقہ اداروں کو دریا میں پانی کی صورت حال پر نظر رکھنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں، مہراعجاز احمد اچلانہ

جمعرات 29 جون 2017 20:01

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) صوبائی وزیر اقدامات براے قدرتی آفات مہراعجاز احمد اچلانہ نے کہا ہے کہ پری مون سون اور فلڈ انتظامات کے سلسلہ میں 9اضلا ع کا دورہ کر لیا گیا ہے اور کیے گئے انتظامات تسلی بخش ہیں،انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس لیہ میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ پری مون سون اور فلڈ انتظامات کے سلسلہ میںمنعقدہ ویڈیو لنک کانفرنس میں بتائی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ دیگر اضلا ع کی طرح ضلع لیہ میں بھی ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقیں مکمل کرلی گی ہیں جبکہ ممکنہ متاثرہ مواضعات کا ڈیٹا مکمل کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ متعلقہ اداروں کو دریا میں پانی کی صورت حال پر نظر رکھنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیںاور حکومت پنجا ب کی طرف سے وضع کردہ پری مون سون اور فلڈانتظامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

ویڈیو لنک بریفنگ میںبتایا گیا کہ جولائی ،اگست میں بارشوں کی صورت حال ،متوقع سیلاب کے خدشات،چھوٹے بڑے شہروں میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی ،ملتان اور بھکر میں میٹ ریڈار کی تنصیب ،اسی طرح پی ڈی ایم اے کی طرف سے متعلقہ اضلاع کی ڈیمانڈکے مطابق 40ہزار ٹینٹ اور 21ہزار کمبل کی فراہمی ،جدید سافٹ وئیر کے ذریعے ممکنہ سیلاب کی صورت حال سے پیشگی آگاہی کے لیے ایس ایم ایس سسٹم کو فنکشنل کرنے ،49پٹرولنگ چیک پوسٹوں ،45دریائی پوسٹوں کو مزید الرٹ رہنے ،پنجاب کے 182میونسپل کمیٹیوں کے وسائل کو ڈسٹرکٹ ڈایزسٹر مینجمنٹ کمیٹیوں کے ذریعے استعمال میں لانے ،ضلع کونسلوں کے اس ضمن میں دائرہ کار کو بڑھانے ،29ہزار سے زائد سانپ کاٹے کی ویکسین کی موجودگی ،پانی کو صاف کرنے کے لیے کلور سینٹیشن کی 7لاکھ ٹیبلٹس کی موجودگی ،ایمرجنسی کنٹرول روم کے قیام ،پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129کی کارکردگی ،حالیہ بارشوں کے دوران 36افراد کے جاں بحق ہونے اور ان کے لواحقین کو مالی امداد کی فراہمی کا عمل مکمل کرنے ،نشیبی علاقوںمیں 869بوٹس اور10ہزار سے زائد لائف سیونگ جیکٹس ،1336ڈی واٹرنگ سیٹ کی موجودگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

صوبائی وزیر ڈایزسڑمینجمنٹ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پنجاب کے 9اضلا ع کا دورہ کر چکے ہیں اورتمام اضلاع میں بارشوں و ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے انتظامات متعلقہ ڈپٹی کمشنرز مکمل کرچکے ہیںاور میونسپل کمیٹیوں ی افرادی قوت ،ضروری مشینری، ریسکیو 1122کے ذریعے موک ایکسرسائزکرتے ہوئے عملی طورپر بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی تیاری کی جاچکی ہے اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر زاس ضمن میں ترجیحی اقدامات عمل میں لارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :