سیالکوٹ میں بارش کے بعد موسم دوبارہ خوشگوار

متعددعلاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا

جمعرات 29 جون 2017 20:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) سیالکوٹ میں بارش کے بعد موسم دوبارہ خوشگوار ہوگیا تاہم بارش کی وجہ سے متعددعلاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ، ہلکی بارش کا سلسلہ صبح شروع ہوا تھاجوکہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا ،مظفر پور روڈ سمیت مختلف علاقوں میں پانی بھی کھڑا ہوا جس میں سے لوگ گزرنے پر مجبور ہوئے جبکہ بارش کے دوران ٹھنڈی ہواچلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیااور موسم خوشگوار ہوگیا ، بچے اور جوان وخواتین بھی بارش میں نہاتے رہے اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے رہے ،

متعلقہ عنوان :