چینی فوج نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قراردیکر مسترد کردیا

جمعرات 29 جون 2017 20:01

چینی فوج نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قراردیکر مسترد ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) چینی فوج نے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے بیان کو مستر د کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ قراردیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت چین پاکستان کے ساتھ ساتھ داخلی خطرات سمیت اڑھائی سمتوں سے جنگ کا سامنا کرنے کیلئے تیا ر ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز لبریشن آرمی کے ترجمان کرنل وو قیان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ کی رٹ لگانا چھوڑ دیںاس قسم کا بیان انتہائی ناقابل قبول ہے ۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امیدہے کہ بھارتی فوج میں شامل مخصوص شخصیت تاریخ سے سبق سیکھیں گے اور جنگ کیلئے اس طرح کی رٹ لگانا بند کردینگے ۔ ۔۔