پنجاب بھر میں818ٹریفک حادثات میں6ا فراد جاں بحق،1005زخمی

جمعرات 29 جون 2017 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف مقامات پر818روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں06افراد جاں بحق جبکہ 1005شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں264افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں06افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 353ڈرائیور،26کم عمرڈرائیور،532مسافراور120پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ123ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت117متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد62حادثات میں79متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان56حادثات میں64متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1005متاثرین میں762مرد اور243خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں189فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور584افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 232زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں689موٹر سائیکلز،111آٹو رکشے،98موٹر کاریں،45مسافربسیں،17ٹرک اور91دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :