پاراچنار بم دھماکے متاثرین نے وزیراعظم کے امدادی اعلان کو مسترد کردیا

متاثرین کا ملک کے دیگر علاقوں کی طرز پر معاوضے اور نوکریاں دینے کا مطالبہ

جمعرات 29 جون 2017 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) پاراچنار بم دھماکے متاثرین نے وزیراعظم کے امدادی اعلان کو مسترد کردیا۔متاثرین نے ملک کے دیگر علاقوں کی طرز پر معاوضے اور نوکریاں دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاراچنار بم دھماکے میں شہید ہونے زخمی ہونے والوں کے لواحقین کا سانحے کے خلاف احتجاجی دھرنا بدستور جاری ہے،احتجاج دھرنے سے خطاب میں عمائدین نے وزیراعظم کے امدادی اعلان کو مسترد کردیا،عمائدین کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستانی سمجھا جائے اوردیگرعلاقوں کی طرز پرمعاوضہ اورنوکریاں دی جائیں،وزیراعظم نے شہدا کے ورثا کے لیے دس اورزخمیوں کے لیے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا،احتجاجی دھرنے میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنمائوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد پچھہتر تک پہنچ گئی ہے ،واقعہ میں دو سو اکسٹھ افراد زخمی ہوئے تھے،زخمیوں کو پارا چنار سمیت پشاور کے اسپتالوں میں طبی امدادی دی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :