جمشید دستی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بدسلوکی کی مذمت کرتے ہیں‘ چودھری پرویزالٰہی

جمعرات 29 جون 2017 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے جیل میں جمشید دستی سے بدسلوکی اور تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب رکن اسمبلی کو دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرنا سراسر زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جمشید دستی کو جیل میں بنیادی سہولتیں بھی نہیں دی جا رہیں جو ان کا قانونی حق ہے، انہیں بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کے ساتھ کسی کو ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

متعلقہ عنوان :