ڈولی لفٹ گرنے کا واقعہ پنجاب کی تحصیل مری میں پیش نہیں آیا ‘ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

ڈولی لفٹ گرنے کا واقعہ خیبر پختونخوا کے علاقے حویلیاں کے پولیس سٹیشن لورا کی حدود میں پیش آیا ہے

جمعرات 29 جون 2017 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا ہے کہ ڈولی لفٹ گرنے کا واقعہ پنجاب کی تحصیل مری میں پیش نہیں آیا بلکہ ڈولی لفٹ گرنے کا واقعہ خیبر پختونخوا کے علاقے حویلیاں کے پولیس سٹیشن لورا کی حدود میں پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پنجاب کی انتظامیہ کے افسران موقع پر موجود ہیں اورامدادی سرگرمیوں کیلئے مقامی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیا جارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :