قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خاں کا مری میں ڈولی لفٹ گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 29 جون 2017 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خاں نے مری میں ڈولی لفٹ گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں قائمقام گورنر پنجاب نے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلے دے۔ انہوں نے اس واقعے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دُعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :