منی لانڈرنگ کے اقبالی بیان سے انکار کرنے پر اسحاق ڈار کو گرفتار کیا جا سکتا ہے: صابر شاکر

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 جون 2017 19:50

منی لانڈرنگ کے اقبالی بیان سے انکار کرنے پر اسحاق ڈار کو گرفتار کیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) صابر شاکر کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے اقبالی بیان سے انکار کرنے پر اسحاق ڈار کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے باعث وزیر خزانہ اسحاق ڈار گرفتار ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مشرف دور میں اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کرنے کا جو اعترافی بیان دیا تھا اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ اسحاق ڈار کو اس بیان کے باعث ہی رہا کیا گیا تھا۔ اگر اسحاق ڈار اپنے اعترافی بیان سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں تو پھر وہ ملزم تصور کیے جائیں گے۔ اس صورت میں انہیں گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :