پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم ملتان سلطان کا ممکنہ لوگو سامنے آگیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 جون 2017 19:43

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم ملتان سلطان کا ممکنہ لوگو سامنے آگیا
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم ملتان سلطان کا ممکنہ لوگو سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 2 ایڈیشنز کے بعد اب تیسرے ایڈیشن کیلئے چھٹی ٹیم کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اگلے برس پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطان نامی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں شریک ہوگی۔ ملتان کی ٹیم مشہور کاروباری گروپ شون کی جانب سے خریدی گئی ہے۔ اب سوشل میڈیا پر ن سلطان کا ممکنہ لوگو سامنے آگیا ہے۔ تاہم نا ہی شون گروپ نہ ہی پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کی جانب سے اس لوگو کے حتمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم ملتان سلطان کا ممکنہ لوگو سامنے آگیا