سکھر ،منشیات کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ ایکسائیز کی جانب سے ریلی

سکھر ڈویژن کو منشیات سے پاک کیا جائے گا۔ اور منشیات فروشوں کو کسی بھی صورت میں بخش نہیں کیا جائے گا،منیر احمد زرداری

جمعرات 29 جون 2017 19:41

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) منشیات کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ ایکسائیز سکھر کی جانب سے گذشتہ روز ڈائریکٹر ایکسائیز آفس سکھر میں ایوب گیٹ تک ڈائریکٹر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس منیر احمد زرداری کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرحمان راجڑ،ای ٹی اوز، محمد اقبال منگریو ، غلام شبیر ابڑو ، ندیم میمن ، او ایس سید فیاض حسن شاہ ، او ایس ایڈمن ،سید نور علی شاہ، ای ٹی آئی روہڑی عبدالرسول جونیجو ،ای ٹی آئی عامر گل قریشی سمیت دیگر نے واک ریلی میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر منیر احمد زرداری نے کہاکہ سکھر ڈویژن کو منشیات سے پاک کیا جائے گا۔ اور منشیات فروشوں کو کسی بھی صورت میں بخش نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ سکھر ضلع کے اندر منشیات پر ضابطہ لایا گیا ہے اور شراب بنانے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ہے اور مزید اس کے خلاف سخت اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سول سائیٹی اور سماجی حلقوں پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات کے خاتمے کے لیے ایکسائیز پولیس سے تعاون کریں تاکہ منشیات کا خاتمہ کرکے نوجوانوں کو تباہی سے بچایا جا سکے۔#

متعلقہ عنوان :