سکھر ، امریکہ انڈیا اور یہودی ایجنٹ ملکر سی پیک منصوبے کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں،علامہ راشد محمود سومرو

جمعرات 29 جون 2017 19:41

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ امریکہ انڈیا اور یہودی ایجنٹ ملکر سی پیک منصوبے کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں کوئٹہ اور پارا چنار میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات ان سازشوں کی کڑیاں ہیں ملک کی وحدت اور سلامتی کے خلاف سازشوں کا ناکام بنانے کیلئے مذہبی جماعتوں کا اتحاد ناگزیر بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشدتہ روز اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں سے گفتگو کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن قوتیں ملک کے خلاف گھیرا تنگ کر رہی ہے ان حالات میں محاز آرائی کا ماحول پیدا کرنا دانشمندی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے پی پی ناکام ہو چکی ہے اس کا سمندر خشک ہو چکا ہے جبکہ یہودی ایجنٹ بھی بے نقاب اور بدنام ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ کپتان خان بھی عجیب کھلاڑی ہے نو بال پر وکٹ لینا چاہتے ہیں امپائر نے رد کر دیا ہے اب تھرڈ امپائر سے امید لگا بھیٹے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر کی جانب سے سانحہ بہاولپور پر سیاست کرنے کو اسے نااہلی قرار دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست ملک کیلئے المیہ ہے قوم ایسے سیاستدانوں کو قبول نہیں کریگی مغرب کے غلاموں کا دور گذر چکا ہے محمدیہ کے غلاموں کا دور آنے والا ہے آئندہ الیکشن میں لوٹوں اور لیڑوں کی سیاست دفن کر دینگے ۔

#