کراچی، نیب نے دھوکہ دہی کے ذریعے سرکاری زمین عوام کو فروخت کرنے کے کیس میں ملوث ملزم کوحراست میں لے لیا

جمعرات 29 جون 2017 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) وفاقی احتساب بیورو (کراچی)نے دھوکہ دہی کے ذریعے سرکاری زمین اپنی زمین ظاہر کرکے عوام کو فروخت کرنے کے کیس میں ملوث ملزم علیم الدین ولدضیاء الدین کوحراست میں لے لیا ہے جبکہ مقدمے کا مرکزی ملزم ہارون پنجوانی پہلے سے عدالتی حراست میں ہے ، ملزم کو ریفرنس نمبر 35/2015کے تحت حراست میں لیا گیا ہے ،ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنے گروپ کے دیگرممبران منصوراحمد اوراسعد عباسی کے ساتھ مل کر سرکاری زمین کو اپنے ہی گروپ کے ایک ممبر ہارون پنجوانی کو 39.7 ملین میں فروخت کیا جسے بعد میں ہارون پنجوانی نے باقاعدہ قانونی زمین ظاہر کرکے عام لوگوں پر فروخت کردیا۔

ملزمان نے 500سے زائد لوگوں کے ساتھ فراڈکیا ہے اور حسن بروہی،دیہی ناگن ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی میں 582کے پلاٹس غیرقانونی طور پر فروخت کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ حسن دیہی گوٹھ اور میمن کالونی میں بھی سرکاری زمینی کو جعلی اسکیموں کے ذریعے شہریوں کو فروخت کر کے 187ملین روپے کا فراڈکیا۔جبکہ شہریوں پریہی ظاہر کیا گیا کہ گوٹھ آباد ہاؤسنگ اسکیم ایکٹ 1987 کے تحت یہ زمینی سرکاری طور پردی جارہی ہے۔مرکزی ملزم ہارون پنجوانی پہلے ہی عدالتی حراست میں ہیں جبکہ علیم الدین کے خلاف بھی ضروری قانونی کاروائی کے بعد اسے احتساب عدالت میں پیش کیاجائے گا۔#

متعلقہ عنوان :