مجلس وحدت مسلمینکا سانحہ پارہ چنار کے خلاف آج ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان

جمعرات 29 جون 2017 19:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) مجلس وحدت مسلمین نے سانحہ پارہ چنار کے خلاف آج جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی کے مطابق بعد از نماز جمعہ ملک کے مختلف شہروں میں اجتماعات منعقد کیے جائیں گے جن میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وصوبائی رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی ومذہبی شخصیات شریک ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے عوام کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے۔جو شر پسند طاقتیں ملک کو تفرقہ بازی کا شکار کرنا چاہتی ہیں ان کے ہاتھ سوائے ناکامی کے اور کچھ نہیں آئے گا۔پارا چنار کی عوام کے مطالبات جب تک منظور نہیں ہوتے تب تک ہمارے احتجاج کا سلسلہ ختم نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

جو عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں بے جا دباؤ یا اختیارات کے ناجائز استعمال سے دبانا ممکن ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پرامن احتجاج پر گولیاں چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں جب تک انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچا دیا جاتا تب تک ہماری قانونی و آئینی جدوجہد جاری رہے گیجبکہ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے شہر کی مختلف جامع مساجد کے باہر سانحہ پارچنار پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ،مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نورایمان ناظم آباد میں 1;30 پر منعقد کیا جائے گا جس سے مرکزی قیادت خطاب کرے گئی ۔

#

متعلقہ عنوان :