سکھر ، دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے ایک نوجوان جا ں بحق

پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے

جمعرات 29 جون 2017 19:41

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) مائیکرو کالونی روڈ پر دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے ایک نوجوان جا ں بحق پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے مائیکرو کالونی روڈ پر دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان خالد ولد شہباز بڈھا سکنہ قریشی گو ٹھ شدید زخمی ہو گیا جیسے فوری طور پر طبی امدا د کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ واقعہ کے بعد دوسرا موٹر سائیکل سوار فرار ہو گیاپولیس نے بعد ازاں نوجوان کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی نوجوان کی نعش گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا متعلقہ تھانے کی پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے انکوائرای شروع کردی ہے ۔#