سکھر ،ممکنہ دہشت گردی کے خطرات

پولیس کا رینجرز کے ہمراہ سکھر شہر کے ہوٹلز ، گیسٹ ہائوس اور مسافر خانوں سمیت تفریحی مقامات پر سرچ آپریشن ، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

جمعرات 29 جون 2017 19:41

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سکھر میں ڈسٹرکٹ پولیس نے رینجرز کے ہمراہ سکھر شہر کے ہوٹلز ، گیسٹ ہائوس اور مسافر خانوں سمیت تفریحی مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا اور مشتبہ افراد کی جامعہ تلاشی لی گئی سرچ آپریشن کے دوران کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے آپریشن کے حوالے سے سکھر پولیس افسران کا کہنا تھا کہ سرچنگ آپریشن کا مقصد عوام کو کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے واقعات سے بچانا ہوتا ہے اس لئے آپریشن کیا جا رہا ہے تاہم ڈسٹرکٹ پولیس نے آپریشن کے دوران کسی بھی قسم کی گرفتاری ظاہر نہیں کی ہے ۔ #

متعلقہ عنوان :