سکھر، تمام تر انتظامی دعووں کے باوجود مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع نہیں ہوا ہے مگر شہر کی نالیاں اور گٹر ابل پڑے ہیں،شہری

جمعرات 29 جون 2017 19:41

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) سکھر میں تمام تر انتظامی دعووں کے باوجود مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیںواضع رہے کہ سکھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع نہیں ہوا ہے مگر شہر کی نالیاں اور گٹر ابل پڑے ہیں اور شہر کی مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے اور شہر میں بنائے گئے برساتی نالے گندگی اور مٹی سے بھر گئے ہیں جس پر شہریوں میں سخت تشویش پائی جا تی ہے اس سلسلے میں سکھر کے شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامات تو نظر نہیں آئے مگر دعوے تو بڑے کیے گئے تھے لیکن اب تک کوئی انتظامات نہیں ہے سکھر کی انہیں سڑکوں اور روڈز سے ایم پی اے ایم این اے اور وزیر گذرتے ہیں مگر یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندگان اور انتظامی افسران کو خیال نہیں کسی کو کوئی احساس نہیںشہریوں کی تشویش اپنی جگہ مگر سکھر کی انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے دعوئے تو کئے جا رہے ہیں لیکن اس کے برعکس یہ دعوئے دعوئے ہی نظر آ رہے ہیں مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے صورتحال کے حوالے سے جب ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو سے معلوم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے سٹی میں سکھر میونسپل کارپوریشن اور پراونشل ڈیزائرسٹر منیجمنٹ کیساتھ ملکر ڈی واٹر پمپ بھی لئے ہیں ، ٹینٹ وغیرہ موجود ہیں اگر کہی بریچ ہوتی ہے تو اس کیلئے جو سامان درکار ہوتا ہے وہ ہم نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :