رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی عدالت میں پیشی ،سماعت 3 جولائی تک ملتوی، جوڈیشل ریمانڈ پر سرگودھا جیل منتقل

جمعرات 29 جون 2017 19:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو سرگودھا کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے کیس کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر سرگودھا جیل منتقل کر دیاگیا۔3 جولائی کو ایم این اے جمشید دستی کو جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کیمقدمات سرگودھا منتقل کیے جانے کے بعد مظفرگڑھ پولیس نے انتہائی سخت سکیورٹی میں مقامی عدالت میں پیش کیاانہیں مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کی رخصت کے باعث جمشید دستی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جمشید دستی کو ڈیرہ غازی خان جیل سے لا کر تھانہ سول لائنز میں درج مقدمہ نمبر298/17جو کہ دشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہے کے سلسلہ میں پیش کیا گیا۔ پولیس طرف سے مقدمہ کا جو ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا اس پر مختصر سماعت کے بعد آئندہ تاریخ پیشی 3جولائی مقرر کر دی گئی تاہم آیندہ پیشی پر جمشید دستی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سرگودھا میں پیش کیا جائیگا۔