موٹر وے پولیس نے سانحہ احمد پورشرقیہ کے حوالے سے حقائق چھپانے پر ڈی ایس پی سمیت 6افسروں کو معطل کردیا

جمعرات 29 جون 2017 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) موٹر وے پولیس نے سانحہ احمد پورشرقیہ کے حوالے سے حقائق چھپانے پر ایک ڈی ایس پی سمیت 6افسروں کو معطل کردیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق معطل کیے جانے والوں میں ڈی ایس پی رضوان شاہ، انسپکٹر عبدلصمد، سب انسپکٹر واجد علی ، سب انسپکٹر حیدر، سب انسپکٹر عرفان شاہ اور جونیر پٹرول افسر عمر حسین شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ افسر حقائق چھپانے میں قصور وار پائے گئے اور انہیں انکوائری کے بعد معطل کیا گیا ،ْ ترجمان کے مطابق محکمانہ کارروائی میں ذمے داروں کو سخت ترین سزا دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :