اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ (آج) ہوگا ،ْ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم جولائی سے ہوگا

جمعرات 29 جون 2017 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی جس میں پیٹرول 3 روپے 30 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم کی ارسال کی گئی سمری میں مٹی کا تیل 11 روپے اور لائٹ ڈیزل 7 روپے لیٹر اضافے ،ْ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.70 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی، سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 78.70 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی بھی تجویز شامل ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ (آج) جمعہ کو ہوگا جب کہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم جولائی سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :