ملتان ،ْ سانحہ کوئٹہ، پارا چنار، احمد پورشرقیہ اورکراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل کے ناخوشگوار واقعات پر وکلاء کی جانب سے عدالتی بائیکاٹ ،ْ ہڑتال کی گئی

جمعرات 29 جون 2017 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) ڈسٹرکٹ کورٹ ملتان اور لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں سانحہ کوئٹہ، پارا چنار، احمد پورشرقیہ اورکراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل کے ناخوشگوار واقعات پر وکلاء کی جانب سے عدالتی بائیکاٹ کرتے ہوئے ہڑتال کی گئی جبکہ ہائی کورٹ ملتان بنچ کی بلڈنگ میں ان سانحات میں جاں بحق ہو نے والے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ وہائی کورٹس کے وکلاء کی جانب سے سانحہ کوئٹہ ،پارا چنار ،احمد پورشرقیہ اور کراچی واقعات پر اظہارافسوس کرتے ہوئے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیاگیا ۔وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جبکہ ملتان ہائی کورٹ میںصرف ارجنٹ کیسز کی سماعت میںوکلاء پیش ہوئے ۔بغدازاں لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں ان سانحات میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں صدر ہائی کورٹ شیر زمان قریشی،جنرل سیکرٹری صاحبزادہ ندیم فرید سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ وہائی کورٹ بار نے جمعہ کے روز بھی مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :