Live Updates

وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان کو جمہوریت کی فکر نہیں ،ْ قوم کو کئی سوالوں کے جوابات کا انتظار ہے ،ْ آصف علی زر داری

پاکستان جس ڈگر پر کھڑا ہے اس کا اندازہ انٹرنیٹ پر بھی ہوسکتا ہے ،ْ سابق صدر کا تقریب سے خطاب

جمعرات 29 جون 2017 19:40

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان کو جمہوریت کی فکر نہیں ،ْ قوم کو کئی سوالوں کے جوابات کا انتظار ہے ،ْ پاکستان جس ڈگر پر کھڑا ہے اس کا اندازہ انٹرنیٹ پر بھی ہوسکتا ہے۔ جمعرات کو عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کو کئی سوالوں کے جوابات کا انتظار ہے ،ْ پاکستان جس ڈگر پر کھڑا ہے اس کا اندازہ انٹرنیٹ پر بھی ہوسکتا ہے، ہم ماضی اور آج کے پاکستان کا موازنہ آسانی سے کرسکتے ہیں، آج پاکستان میں عوام کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔

ہمارے دور حکومت میں ملک کی برآمدات آج کے مقابلے میں زیادہ تھیں ،ْ ہم نے ذوالفقار بھٹو کے تیار کردہ آئین کو مکمل کیا۔

(جاری ہے)

18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اختیارات دیے۔ ہم نے پارلیمنٹ کو طاقت دی، اگر ایسا نہ ہوتا تو آج نواز شریف ملک کے صدر ہوتے۔ نواز شریف تو اپنے دور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم نہیں کرسکے۔آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت کی فکر نواز شریف کو ہے اور نا ہی عمران خان کو، اس کی قدر صرف مجھے ہے کیونکہ میں نے جیل کاٹی ہے ،ْ نواز شریف کے خلاف احتساب کی توابھی ابتدا ہے، یہ بھول چکے ہیں کہ وہ بے نظیر بھٹو کو کتنی بار عدالتوں میں گھسیٹا کرتے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات