وزیراعظم کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے ،ْ سیاسی حریف کو 2018ء کے عام انتخابات میں شکست کا خوف ہے ،ْآصف کرمانی

جمعرات 29 جون 2017 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے اور سیاسی حریف کو 2018ء کے عام انتخابات میں شکست کا خوف ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں سیاسی حریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے، ہم 2018ء کے انتخابات میں مخالفین کو شکست دیں گے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ بے بنیاد الزامات اور سازشیں حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لوٹنے اور توڑنے والے فرشتے ہونے کے دعویدار ہیں۔

متعلقہ عنوان :