مری کے قریب بنواڑی گائوں میںکیبن نما لفٹ کے ٹوٹنے سی11افراد جاں بحق ،ْایک زخمی

جاں بحق افراد کے لواحقین کا لاشیں چھرہ پانی کے قریب مری روڈ پر رکھ کر احتجاج ،ْٹریفک جام ہوگیا وزیراعظم کا کیبل کار کے حادثہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 29 جون 2017 19:40

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) مری کے قریب بنواڑی گائوں میںکیبن نما لفٹ کے ٹوٹنے سی11افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بنواڑی گائوں میںکیبن نما لفٹ کے ٹوٹنے سی11افرادموقع پر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا جسے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جاں بحق ہونے والوں میں واصف ولد غضنفر( کھجٹ موٹروی) ،عارف ولد اسلم ،شبیر ،صائمہ شبیر( ملپور اسلام آباد) ،اخلاق ولد ٹکہ خان ،مجاہد ولد مشتاق ،صہیب ولد اخلاق ،روحان ولد اجمل ،شازل ولد اسد (ساملی)،احمد ولد شہزاد (نند کوٹ )،عبدلحمید (چھتر) شامل ہیں ذر ائع کے مطابق یہ کیبن نما لفٹ نالہ عبور کرنے کے لئے مسافروں کو ایک گائوں سے دوسرے گائوں سفر کرنے کیلئے لگائی گئی تھی اور یہ حادثہ اور لوڈنگ اور لفٹ کا رسہ پرانا ہونے کی وجہ سے ٹوٹنے پر پیش آیاجاں بحق افراد کے لواحقین نے لاشیں چھرہ پانی کے قریب مری روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا، جس کے باعث مری روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے لفٹ لگانے والوں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ادھر وزیراعظم محمد نواز شریف نے مری میں چھرہ پانی اور خیبرپختونخوا کے بنواڑی گائوں کو ملانے والی کیبل کار کے حادثہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے۔