جمشید دستی کی رہائی کیلئے سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم کا آغاز، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 جون 2017 19:29

جمشید دستی کی رہائی کیلئے سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم کا آغاز، ٹوئٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) جمشید دستی کی رہائی کیلئے سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم این اے جمشید دستی کی رہائی کیلئے عوام نے بھی آواز اٹھانا شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمشید دستی کی رہائی کیلئے سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ #FreeJamshedDasti کے نام سے ٹوئٹر پر خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے جو ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ چونکہ جمشید دستی قومی اسمبلی کے واحد غریب رکن قومی اسمبلی ہیں اس لیے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جمشید دستی کو فوری رہا کیا جائے۔