پشاور،پشتو فلم دس خوشی بہ منے نے عیدالفطر کا میلہ لوٹ لیا

جمعرات 29 جون 2017 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) پشتو فلم دس خوشی بہ منے نے عیدالفطر کا میلہ لوٹ لیا فلم پر کھڑکی توڑ رش فلم نے شاہد فلمز پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز ہونیوالی دیگر فلموں کا ریکار ڈ توڑ دیا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فلم کے ہیرو سپر سٹار شاہد خان اور فلم کے ڈائریکٹر ارشد خان نے شائقین کی طرف سے فلم راجہ کو کامیابی کا سند بخشنے پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلم دس خوشی بہ منے کی کامیابی ہماری طرف سے شائقین کے لئے چھوٹی عید اکا بڑا تخفہ ہے اور شائقین فلم نے پہلے چاردن فلم کو کامیابی دلا کر ثابت کردیا ہے کہ شائقین صرف معیاری معاشرتی مسائل پر مبنی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ فلم نے شاہد فلمز پروڈکشن کے بینر تلے دیگر ریلیز ہونیوالی فلموں کا ریکارڈ تو ڑدیا ہے اور فلم میں جس طرح کا رش رہا وہ دیدنی تھا انہوں نے کہا کہ شائقین نے ایک بار پھر انکی فلم پر کامیابی کا مہر لگا کر انکے حوصلے بلند کردئیے ہیں اور ہماری ا?نیوالی فلمیں ایک سے ایک بڑھ کر شائقین کے مزاج کے مطابق معیاری اور معاشرتی مسائل پر مبنی فلمیں ہوں گی انہوں نے کہا کہ فلم نے عید میلہ لوٹ لیا ہے انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی اور میوزک پر جتنی محنت کی گئی اور رنگ لے آئی ہے پشتو فلموںکے سپر سٹار شاہد خان نے کہا۔

(جاری ہے)

کہ اللہ کا لاکھ لاکھ احسان ہے۔ کہ عید الفطر پر ان کی زیر نمائس پشتو فلم (ردس خوشی بہ منے ) پشاور میں بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ اس فلم میں فلم بینوں نے کہانی ،ڈائیلاگ ،میوزک،عکاسی اور فنکاروں کی سپر پرفارمنس کو بہت پسند کیا۔ جس پر میں تمام فلم بینوں کا شکریہ ادا کرتاہوں انھوں نے کہا۔ کہ ہم نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے۔ اور فلم بینوں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے ان کے لئے انتہائی سبق اموز اور دلکش فلمیں بنائی کو عید کے ابتدائی چار دنوں میں اب تک پندر ہ ہزار سے زائد فلم بین دیکھ چکے ہیں۔ہماری اس فلم میں ان لوگوں کے لئے ایک زبردست پیغام موجود ہیں جو ناجائز ٰطربقے سے دولت کما رہے ہیں یا کمانے کے خواہشمند ہیں۔

متعلقہ عنوان :