نازیہ اقبال کا فلم زخمونہ کیلئے گایا ہوا گیت مالمداوی باران و ریگی نے دھوم مچاد ی

جمعرات 29 جون 2017 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) پشتو موسیقی کی سریلی آواز کی مالکہ نازیہ اقبال کا عید الفطر کیلئے فلم زخمونہ کیلئے گایا ہوا گیت مالمداوی باران و ریگی نے دھوم مچاد ی موسیقی زر محمد زرو نے ترتیب دی ہے جبکہ شاعری بخت زمان کی ہے فلم میں یہ گیت افرین پری پر شوٹ کیاگیا ہے واضح رہے کہ چھوٹی عید پر نازیہ اقبال نے صرف ڈائریکٹر شاہد عثمان کی فلم زخمونہ کیلئے دو گیت ریکارڈ کرائے تھے جبکہ دیگر فلموں کی طرف سے نازیہ اقبال کو انکے ڈیمانڈ کے مطابق معاوضہ نہ دینے پر انہوں نے صرف ایک فلم زخمونہ کیلئے دو گیت ریکارڈ کرائے ہیں اور انکے یہ گیت چھاگئے ہیں اور باران کے گیت نے باکس افس پر دھوم مچادی نازیہ اقبال نے پشتو موسیقی سے محبت کرنیوالوں کی طرف سے انکے گائے ہوئے فلمی گیت کو پسند کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ معیاری شاعری وموسیقی کا یہ سفر جاری رکھے گی تاہم وہ تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دے رہی ہے اور دیتی رہے گی

متعلقہ عنوان :