زخمونہ نے ان فلم بینوں نے کو دوبارہ سنیماآنے پر مجبور کردیا جو کئی برس قبل سنیما آنا چھوڑ چکے تھے

پاکستانی فلموںکے وہدایتکار عجب گل نے پشتو فلم زخمونہ کی کامیابی پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا

جمعرات 29 جون 2017 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) پاکستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کے اداکار وہدایتکار عجب گل نے پشتو فلم زخمونہ کی کامیابی پر لوگوں کا شکریہ اداکرتے ہو ئے تمام فلمی شائقین کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمونہ نے ان فلم بینوں نے کو دوبارہ سنیماآنے پر مجبور کردیا جو کئی برس قبل سنیما آنے چھوڑ چکے تھے۔ زخمونہ نے پشتو فلموں کو نئی ٹرینڈ فراہم کرتے ہوئے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔

وہ بروز جمعرات میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلمی شائقین بلا کسی خوف اور جھجک میرے فلموں کو دیکھے ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا ونگاء 27 سے قبل میںنے جو وعدہ کیا تھا آج بھی اس پر قائم ہوں اور ایسا کام نہیں کرونگا جس سے میر ے چاہنے والوں کو مایوسی ہوں۔انہوں نے کہاکہ زخمونہ ایک معیاری واصلاحی فلم ہے جس کو لوگوں نے پسند کرتے ہوئے پشتو سنیما کو آکسیجن فراہم کرتے ہوئے پشتو انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا ہونے میں مدد فراہم کی میرا وعدہ ہے کہ آئندہ بھی زخمونہ جیسی فلموں میں کام کرونگا اور ناراض فلم بینوں کو دوبارہ سنیما آنے پر مجبور کرونگا۔

متعلقہ عنوان :