سال 2017 میں عیدالفطر پر پانچ پشتو فلمیں شائقین کیلئے پیش کی گئیں

جمعرات 29 جون 2017 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء)سال دو ہزار سترہ کی چھوٹی عید پر پشاور میں پانچ پشتو فلموں کی نمائش ہوئی پشتو زبان میں ریلیز ہونے والی تمام فلمیں نہ صرف بڑی بجٹ کی ہیں بلکہ ان پر اس بار محنت بھی زیادہ کی گئی ہیں دو ہزار سولہ میںریلیز ہونے والی پشتو فلموں کی ناکامی سے خصوصا فلم میکروں نے بہت بڑا سبق لیا ہے اس لئے تو انھوں نے عید الفطر پر اپنی اپنی ریلیز پر بے پناہ محنت کی تھی کہانی ، ڈائیلاگ ، میوزک، کاسٹنگ ،لوکیشن اور جدید کیمروں کے ساتھ ساتھ انھوں نے اپنی پنی فلموں کی میکنگ بھی نئے نئے انداز سے کی ہیں لیکن اس بار فلم سازوں نے ایک بار پھر فلموں کی پبلسٹی میں کمزوری دکھائی ہیں۔

عید الفطر پر پانچ پشتو فلمیں ملک بھر کی سنیمائوں کی زینت بنی ان میں نوجوان ڈائر یکٹر شاہد عثمان کی ’زخمونہ‘ ارشد خان کی -’دس خوشی بہ منے‘ حاجی نادر کی ’گرفتار‘اے کے خان کی ’ستامحبت میں زندگی دہ ‘اور لیاقت علی خان کی ’گل جاناں‘شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان فلموں میں عجب گل،ارباز خان،جہانگیر خان اور شاہد خان جیسے مشہور اداکاروں کے ساتھ پاکستانی نژاد افغانی اداکار آریان خان نے اپنے فن کے جوہر دکھائیں ہے۔

تمام ہدایتکار اپنی اپنی فلم کو ہر لحاظ سے بہترین فلم قرار دے رہے ہیں اور انکا دعوی ہے کہ انکی فلموں نے عید کا میلہ لوٹ لیاہے اور انہیں اپنی فلموں سے کافی امیدیں وابستہ ہیں انکا کہنا ہے کہ انکی فلمیں سماجی مسائل پر مبنی ایک اصلاحی اور تفریحی فلمیں ہیں اور شائقین فلم کی توقعات پر پورا اتریں ہیں ۔آخری اطلات کے مطابق ہدایتکار شاہد عثمان کی پشتو فلم زخمونہ نے عید کا میلہ لوٹ کر تمام فلموں کو مات دیدی ہے عید کے پہلے ہفتے زخمونہ نے زبردست رش لیکر بزنس کے لحاظ نمبرون پوزیشن حاصل کرلی اور پشتو سنیما کی تاریخ میں نئی باب رقم کی فلم کے ہدایتکار شاہد عثمان نے فلم کی شاندار کامیابی پر فلم بینوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زخمونہ نے میری توقعات سے زیادہ بزنس کرتے ہوئے ان مخالفین کے منہ بند کردیئے جو فلم کے ریلیز سے قبل جھوٹی افواہیں پھیلا رہے تھے کہ زخمونہ ایک ناکام فلم ثابت ہوگی۔