ضلعی انتظامیہ کا عید الفطر کے دوران مختلف علاقوں میں کوڑا کرکٹ جمع ہونے کا نوٹس ، ڈبلیو ایس ایس پی کو جلد سے جلد کوڑا اُٹھانے کی ہدایت

جمعرات 29 جون 2017 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) ضلعی انتظامیہ نے عید الفطر کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں اور خصوصاًً اندرون شہر مختلف کوڑا کرکٹ جمع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس پی کو جلد سے جلد کوڑا کرکٹ اُٹھانے کی ہدایت کر دی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیا ض شیر پائو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد، جاوید انور کمال اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کو بتایا گیا کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں کوڑا کرکٹ جمع ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیںاور محکمہ موسمیات نے بھی بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے جس کی وجہ سے بارشوں کی صورت میں پانی کے بہائو میں آسانی اور رکاوٹوں کو ختم کر نے کے لیے کوڑا کرکٹ کو اُٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جس پر کاروائی کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیاض شیر پا ئو کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں کوڑا کرکٹ کے جمع ہونے کی شکایت پر ڈبلیو ایس ایس پی کے ساتھ کاروائی کرے گی اورکو ڑا کر کٹ کو اُٹھایا جا ئے گا۔

تانکہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے اور پشاور کو صاف ستھرا بنایا جا سکے۔اور بارشوں کی صورت میں بھی پانی کے بہا ئو میں رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔اس سلسلے میں ڈبلیو ایس ایس پی کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :