شانگلہ، مضافاتی علاقوں میں پری مون سون بارشوں میں تیزی ، لینڈ سلائیڈنگ سے عوام کو ٹریفک رواں رکھنے میں مشکلات کا سامنا

جمعرات 29 جون 2017 19:20

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) شانگلہ بھر اور مضافاتی علاقوں میں پری مون سون بارشوں میں تیزی ،طوفانی ہوائوں،گرج چمک کے ساتھ موسلا داربارش،بالائی پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی، مسلسل بارش اور ژالہ باری سے سلائیڈنگ اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے،وادی شانگلہ کے پہاڑوں میں ٹھنڈ کی شدت برقرار رہی۔ مسلسل بارش سے سلائیڈنگ ہوئی۔

کروڑہ سلائیڈنگ میں ملبہ سڑک پر آگرا جس کی وجہ سے ٹریفک روانی میں مشکلات کا سامنا ضلع کی دیگرسڑکوں پر سلائیڈنگ ہوئی ، مسلسل بارش سے بدھ اورجمعرات کے روز شانگلہ کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا رش موسم سے لطف اندوز۔ شانگلہ اور گرد ونواح میں منگل کی شب سے شروع ہونے والی تیز ہوئوں اور طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے ، وادی شانگلہ میں یخ بستہ ہوائیں۔

(جاری ہے)

مختلف گرم علاقوں سے شانگلہ انے والے سیاح موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، کیونکہ یہاں موسم سرد ہوتا ہے ۔ موسلادھار بارش کے بعد آسمان پر گھنے بادل منڈلاتے رہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ شانگلہ کے چانگاہ سر،مان سر،شلخو سر،کاپر بانڈہ، شانگلہ،جبڑ،کنڈو،چڑی بانڈہ ،مانئی سر،اجمیر، یختنگی،جابہ، اولندر اور دیگر مقامات پر سیاحوں کا رش،سیاح موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :